پاکستان عالمی ’سپر ہیرو‘ بن کر ابھرا: کائنات رضا ،جنگ بندی پر بزنس کمیونٹی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین

Apr 09, 2026 | 14:27:PM
پاکستان عالمی ’سپر ہیرو‘ بن کر ابھرا: کائنات رضا ،جنگ بندی پر بزنس کمیونٹی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ایڈوائزر ایف پی سی سی آئی  کائنات رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کے کامیاب ثالثی کردار نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کر دیا ہے، جس پر تاجر برادری قومی قیادت کی شکر گزار ہے۔

 کائنات رضا نے کہا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک محنت کی بدولت پاکستان نے نہ صرف دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دی بلکہ امریکہ اور ایران کے درمیان پل کا کردار ادا کر کے دنیا کو ایک بڑے تصادم سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کامیاب ترین سفارتکاری کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہےاور پاکستان ایک عالمی 'سپر ہیرو' بن کر ابھرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے:وزیراعظم

 کائنات رضا نے مزید کہا کہ پوری بزنس کمیونٹی ان عظیم لیڈروں کی بصیرت پر فخر کرتی ہے اور ملک کو معاشی طور پر ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔