سیف علی خان حملہ کیس: ممبئی پولیس نے چارج شیٹ فائل کردی

Apr 09, 2025 | 14:13:PM
سیف علی خان حملہ کیس: ممبئی پولیس نے چارج شیٹ فائل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیف علی خان پر حملے کے 2 ماہ بعد ممبئی پولیس نے 1000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ فائل کردی جس میں کئی شواہد بھی شامل ہیں۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا کہ اس چارج شیٹ میں پولیس کو گرفتار ملزم شریف الاسلام کے خلاف ملنے والے ثبوت بھی شامل ہیں،اس میں چارج شیٹ میں فرانزک لیب کی رپورٹ بھی شامل ہے جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ سیف علی خان کے جسم اور ملزم سے جائے واردات سے ملنے والے چاقو کے ٹکڑے ایک ہی چاقو کے تین ٹکڑے ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ چارج شیٹ میں 70 سے زائد گواہوں کے بیانات شامل ہیں جن میں سیف علی خان، کرینہ کپور، ان کے گھریلو ملازم اور دیگر شامل ہیں۔

چارج شیٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم کس طرح باندرہ سے دادر اور پھر ورلی جاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔ اس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ملزم نے ابتدائی طور پر مین گیٹ سے اندر جانے کی کوشش کی،تاہم فنگر پرنٹ ریکگنیشن سسٹم کی وجہ سے وہ اندر نہیں جا سکا اس کے بعد اس نے اوپر چڑھنے کے لیے ڈکٹ ایریا کا استعمال کیا، اور عمارت کے پچھلے حصے سے پہلی منزل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

چارج شیٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ ملزم سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے 8ویں منزل پر چڑھا اور سیف علی خان کے فلیٹ میں داخل ہوا،وہ اپنے بیگ میں چاقو، ایک بلیڈ اور ایک ہتھوڑا لیے ہوئے تھا،اس نے چوکیدار ایلیاما فلپ پر چاقو سے حملہ کیا اور 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا،ملزم نے کیئر ٹیکر پر حملہ کیا تو سیف علی خان نے مداخلت کرتے ہوئے شریف کو پیچھے سے پکڑ لیا،ملزم نے اداکار پر حملہ کیا اس بات کو سمجھے بغیر کہ وہ کون ہے،اس کا مقصد ڈکیتی کرنا تھا اور ایک بار جب اسے معلوم ہوا کہ کیا ہوا ہے تو وہ گھبرا کر بھاگ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:اسلام میں اعضا ءاور خون کا عطیہ دینا جائز ہے:علامہ راغب حسین نعیمی

ملزم نیشنل کالج کے بس سٹاپ کی طرف بھاگ گیا جہاں اس نے دوسرے کپڑے بدلے اور رات 7 بجے تک سوتا رہا، اگلی صبح، وہ باندرہ تالاو کے علاقے میں چلا گیا، جہاں اس نے چاقو اور وہ کپڑے پھینک دیے جو اس نے واردات کے وقت پہن رکھے تھے،بعد میں ملزم تقریباً 20 منٹ تک باندرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر گھومتا رہا۔ جب بارش شروع ہوئی تو وہ دادر کی طرف روانہ ہوا، جہاں اس نے ہیڈ فون سمیت کچھ خریداری کی اور بھورجی پاو کھایا پھر وہ ورلی میں اپنی گھر واپس چلا گیا۔ پولیس کے مطابق شریف کے فنگر پرنٹ ڈکٹ ایریا سے ملنے والے فنگر پرنٹ سے مماثلت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری2025ء کی صبح ڈکیتی کی کوشش کے دوران ان کی باندرہ کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔