لاہور میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی

Apr 09, 2024 | 19:37:PM
لاہور میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور میں ماہِ شوال المکرم 1445ھ کا چاند  نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کے بعد اجلاس ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والازونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم کردیا گیاہے،  ڈی جی اوقاف محمود سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  لاہور میں عید کا چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،  عید کے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہ ہونے پر ایوان اوقاف میں ذونل روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم کر دیا گیا،تاہم دوسری جانب شیخوپورہ میں چاند نظر آگیا  ہے ۔