نامور اداکار،پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے

Apr 09, 2023 | 10:04:AM
 نامور اداکار،پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف ٹی وی ڈرامہ پرڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر مین جامع مسجد گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم میں فیروز پور روڈ ادا کی جائے گی، طارق جمیل ایک عرصہ پی ٹی وی سے وابستہ رہے۔

طارق جمیل پراچہ کی ڈراما انڈسٹری میں لازوال اداکاری اور محنت کی وجہ سے انہیں اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائےگا۔ابتدائی طور پر طارق جمیل پراچہ نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) سےبطور پروڈیوسر اپنے کریئر کا آغاز کیا، ان کا پہلا ڈرما ’آنچ‘ بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوا۔

پی ٹی وی سے بطور پروڈیوسر کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے ’دل مومن‘، ’چھوٹی سی زندگی‘ ، ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘، ’سات پردوں میں‘، ’اڑان‘ اور ’پیا نام کا دیا‘ جیسے مشہور ڈراموں میں ادکاری کی۔


اداکار کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے ا فسوس کا اظہار کیا ۔فیصل قریشی نے لکھا کہ ’اللہ حافظ سر، اللہ پاک درجات بلند فرمائے،نامور اداکار و پروفیسر دانش نواز نے بھی اداکار کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا‘

 
 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram