اسلام آباد میں کورونا کے مزید 674 کیسز رپورٹ

Apr 09, 2021 | 23:56:PM
اسلام آباد میں کورونا کے مزید 674 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 674 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد کی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 334 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.7 فیصد ہو گئی۔انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 601 ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کے تحت آج رات 12 بجے تمام بس اڈے بند کر دئیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ شہر میں داخل ہو سکے گی اور نہ باہر جا سکے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی اتوار کی رات 12بجے تک رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا ،پاکستان