حویلیاں ہزارہ موٹر وے پر ٹریلر کار سے جا ٹکرایا ، 5افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان) ایبٹ آباد میں حویلیاں ہزارہ موٹر وے پر بریک فیل ہونے کے باعث ایک ٹریلر کار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حویلیاں ہزارہ موٹر وے پر ٹریلر بریک فیل ہونے سے ایک کار اور ایک دوسرے ٹریلر سے ٹکرا گیا جس سے کار مکمل تباہ ہو گئی، حادثہ کے نتیجے میں5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور مرد شامل ہیں، جن کا تعلق گلگت سے بتایا جا رہا ہے۔ بریک فیل ہونے والا ٹریلر اسلام آباد جا رہا تھ۔حادثہ میں3 افراد شدید زخمی ہوئے، جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ کے بعد ٹریفک روانی متاثر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان والے پاکستان سے ہارنےکے بعد کیوں روتے ہیں..?مثبت رویہ اپنانا ہوگا