اربن فلڈنگ کا خطرہ ابھی نہیں ٹلا،اگلے 24 گھنٹے اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتے ہیں ،کمشنر ملتان

Sep 08, 2025 | 23:22:PM
اربن فلڈنگ کا خطرہ ابھی نہیں ٹلا،اگلے 24 گھنٹے اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتے ہیں ،کمشنر ملتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ  گفتگوسیلابی صورتحال اور جلال پور پیر والا میں ریسکیو آپریشن بارے کی جا رہی ہے،ہم کوئی غیر ضروری بریچنگ نہیں کر سکتے ،اربن فلڈنگ کا خطرہ ابھی نہیں ٹلا،اگلے 24 گھنٹے اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتے ہیں ۔ 

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیاکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کمشنر عامر کریم خاں  نے کہاکہ 50 سال کی عمر کا آدمی اپنی زندگی میں 3 سے 4 مرتبہ سیلاب دیکھ چکا ہے،ہم لوگوں کو بارہا کہہ چکے ہیں محفوظ مقامات پر مشتمل ہو جائیں،  وہ سیلاب نہیں جو لوگ پہلے دیکھ چکے ہیں یہ ان سب سے بڑا سیلاب ہے،شیر شاہ کو بریج کرنے کا فیصلہ ابھی ہم کر رہے ہیں ۔ کچھ دیرتک بتا دیا جائے گا۔  

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کاکہناتھا کہ مون سون کے دسویں سمپل میں بہت تیز بارشیں ہو رہی ہیں،آج ملتان ،لاہور اور فیصل آباد میں بہت تیز بارشیں ہوئی ہیں، پنجاب کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،گجرات میں اربن فلڈنگ کا سامنا ہے،جلال پور پیر والہ میں انخلا کا معاملہ پیش آیا ۔

عرفان کاٹھیا کا کہناتھا کہ سدرن بیلٹ میں بارشیں ہورہی ہیں،بارش کیوجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہوگا،گجرات کی تمام شاہرائیں کلئیر ہیں۔ مون سون ابھی کچھ دن اور جاری ہے۔

ان کاکہناتھا کہ انڈین ہائی کمیشن کیجانب سے ہمیں فلڈ الرٹ ملا ہے،ہیڈ سیلمانکی سے ایک لاکھ سنتیس ہزار کیوسک پانی چل رہا ہے،ایک لاکھ تراسی ہزار کیوسک پر ہم نے مائی صفورا بریچ کیا۔

عرفان کاٹھیا کاکہناتھا کہ پورے پنجاب کے 26 اضلاع اس سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں،جو لوگ خیمہ بستیوں میں ہیں ان کو تین ٹائم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ان کاکہناتھا کہ پچھلے چھتیس گھنٹے سے پانی کا فلو سیم ہے، پنجند پر پانی آہستہ آہستہ بڑھا،جلال پور پیر والہ بڑی آبادی کا انخلا کروایا،3600 لوگوں کو ایک روز میں نکالا گیا،بوٹ کا حادثہ بدقسمتی سے پیش آیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دیہاتوں کی نو لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہوئی ،ضلعی انتظامیہ خشک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے،بریچنگ میں ٹیکنیکل فیصلوں کو مدنظر رکھا گیا،ان کاکہناتھا کہ آج تک پورے پنجاب میں 61 اموات ہوچکی ہیں،ریسکیو آپریشن میں پاک نیوی کی بھی مدد لی گئی،خیموں کی کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے۔

عرفان کاٹھیا کاکہناتھا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں سٹریس میں رہے گا،15 لاکھ سے زائد جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: