ملتان میں سیلابی صورتحال سنگین،شیر شاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید ذوہیب بخاری)ملتان میں سیلابی صورتحال سنگین ہوگئی۔انتظامیہ نے شیر شاہ بند کو بریچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
شیر شاہ بند میں شگاف پڑنے کی صورت میں مزید 23 موضعات سیلابی پانی سے متاثر ہونگے ۔8 ہزار گھر ، 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہونگے ۔
ملتان ضلعی انتظامیہ نے ان علاقوں سے شہریوں کے انخلا کی وارننگ پہلے ہی دے رکھی ہے۔شیر شاہ برج کے مضافات میں واقع موضعات شیر شاہ ، گاگر کچور، والوٹ ، ہمڑ اور ملحقہ آبادیوں سے ایسے لوگ جو اپنے اپنے گھروں میں موجود ہیں وہ فلفور ان علاقوں سے نکل کر قریبی کیمپوں میں چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں خطرناک وائرس کے وار جاری، مزید کیس رپورٹ