عالمی شہرت یافتہ گلوکار رمضان جانی نے ’’اج آکھاں وارث شاہ‘‘ کلام سناکر سما باندھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) رمضان جانی اج آکھاں وارث شاہ جیسے صوفی کلام گا کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے نوجوان گلوکار ہیں۔
پاکستان کے یہ معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر رمضان جانی 24 نیوز ڈیجیٹل کے خاص مہمان بنے، اور امریتا پریتم کے مشہور زمانہ صوفی کلام پر ایسی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا کہ اینکر بھی حیران رہ گئے۔
رمضان جانی کا خصوصی انٹرویو 24 نیوز کے یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر اپلوڈ ہوچکا ہے، جس کا لنک یہاں شیئر کردیاگیاہے، اس انٹرویو میں رمضان جانی نے کم عمری میں ہی دولت کی فروانی سے محبت کی کہانی تک، اپنی زندگی کے اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں:رمضان جانی کی لائیو شو میں پرفارمنس
یاد رہے کہ رمضان جانی کو 2021 میں چیف منسٹر پنجاب نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا تھا، ان کا مقابلہ 10 ہزار گلوکاروں کےساتھ ہوا، جس میں انہوں نے اول پوزیشن حاصل کی تھی۔
قارئین مکمل انٹرویو اور اج آکھاں وارث شاہ سمیت دیگر صوفی کلام سے 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔انٹرویو کا پارٹ ٹو کل 9 ستمبر 2025 کو اپلوڈ ہوگا۔