انٹر بینک میں ڈالر سستا،اوپن میں مہنگا ہوگیا

Sep 08, 2025 | 19:23:PM
 انٹر بینک میں ڈالر سستا،اوپن میں مہنگا ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگاہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا  ۔انٹر بینک میں ڈالر 281.65  روپے سے کم ہوکر281.62 روپے پر بند ہوا۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے اضافے سے 283.20 روپے پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 87 پیسے کمی سے 330 روپے، برطانوی پاؤنڈ 39 پیسے کمی سے 380.93 روپے پر آگیا۔

یو اے ای درہم  77.10 روپے اورسعودی ریال  75.40 روپے پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل