سیلاب متاثرین کیساتھ کھڑے ، ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہے ہیں: شرجیل میمن

Sep 08, 2025 | 09:31:AM
 سیلاب متاثرین کیساتھ کھڑے ، ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہے ہیں: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے، متاثرین کو سہولت کے لئے مسلسل کام جاری ہے، صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے کے 15 اضلاع کی 167 یوسیز سے اب تک 133,887 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5,830 افراد کو منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ کے قائم کردہ 158 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ کیمپس میں مجموعی طور پر 45,146 متاثرین کو طبی سہولت فراہم کی گئی جن میں سے 5,570 افراد کا علاج صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کردی

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مویشیوں کی حفاظت کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں، گزشتہ ایک دن میں 10,202 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے، اس کے علاوہ 59,148 مویشیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں ویکسین اور علاج فراہم کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک مجموعی طور پر 937,944 مویشیوں کا علاج و ویکسی نیشن مکمل کیا جا چکا ہے۔