پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک بحریہ نے نیوی ڈے کے موقع پر خصوصی ویڈیو جاری کردی جو معرکہ حق میں بحری محاذ پر اس کی موجودگی کی عکاس ہے۔
وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاک بحریہ نے دشمن پر ہر سمت سے زیرک نگرانی جاری رکھی اور اپنی مستحکم حکمتِ عملی کے باعث دشمن کو زیر رکھا۔
یہ ویڈیو آہنی عزم اور بلند حوصلوں کی نمائندگی کے ساتھ 1965 اور 1971 کی جرأت مندانہ میراث کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے حوصلے، عزم اور پاسبانی کی داستان سناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم بحریہ پر اہم پیغام
خصوصی ویڈیو پاک بحریہ کی معرکہ حق میں بحری محاذ پر موجودگی کی مظہر ہے۔