پی ٹی آئی کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت ملی گئی

Sep 08, 2022 | 10:46:AM
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو این او سی ملنے پر درخواست نمٹا دی
کیپشن: پی ٹی آئی ورکرزکنونشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو این او سی ملنے پر درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کی اجازت نا دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں این او سی مل گیا ہے، ٹرم اینڈ کنڈیشن بھی مل گئیں ہیں، ایک درخواست ہے کہ عدالت آئندہ کے لیے ڈائریکشن دے دیں۔

چیف جستس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ مستقبل کے لیے ہم کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے، انتظامیہ کا معاملہ ہے، مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے حالات کا پتہ نہیں ہوتا، یہ عدالت انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، آپ کو این او سی مل گیا ہے بس آپ کی درخواست نمٹا رہے ہیں۔