جلاؤ گھیراؤ کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

Sep 08, 2022 | 10:09:AM
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی گئی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی آج کی عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔

 عدالت نے بغاوت کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔ خیال رہے عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عمران خان کی دیگر 15 مقدمات میں ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔