مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ،عالمی بینک کی پاکستانی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری 

Oct 08, 2025 | 09:58:AM
 مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ،عالمی بینک کی پاکستانی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حالیہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اورمہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے،عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے،اگلے مالی سال پاکستان 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے، سیلابی نقصانات سےمالی سال26-2025 میں حقیقی جی ڈی پی گروتھ 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زرعی پیداوار میں 10 فیصد کمی، چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی کی فصل متاثر ہوئی، خوراک کی ترسیل متاثر،مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، معاشی ترقی کا انحصار زرعی شعبے کی بحالی پر ہوگا۔

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں اگلے سال ایک فیصد کمی کا امکان ہے، رواں مالی سال غربت کی شرح 44 فیصد اور اگلے مالی سال میں 43 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:البانیہ: عدالت میں دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک،2افراد زخمی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محصولات میں اضافے، اخراجات میں کمی اور زرعی بحالی سے معاشی بہتری ممکن ہے، 5 سالہ اصلاحاتی منصوبے کے تحت ٹیرف میں کمی سے برآمدات میں اضافہ متوقع ہے،سیلاب سے برآمدات میں کمی مگر ترسیلات زر اور تیل کی کم قیمتوں سے توازن ممکن ہوگا۔