سموگ کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

Nov 08, 2025 | 14:35:PM
سموگ کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر بھٹی) سموگ کی صورتحال کے باعث ملتان میں کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ملتان اپ اینڈ ڈاؤن ٹریکس کی ٹرینوں کا پہیہ سست روی کا شکار رہا،ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد ملتان ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے لگیں ہیں۔

 ٹرینوں کی تاخیر سے مسافر انتظار کی اذیت میں مبتلا رہے، کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ، کراچی سے ملتان آنے والی بہاءالدین ذکریا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار
 کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔

مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ

دوسری طرف  لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل 4 گھنٹہ تاخیر کا شکار، لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

مسافروں نے ریلوے حکام سے ٹرینوں کے نظام میں بہتری لانے کی اپیل کی ہے۔