تکنیکی وجوہات، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی) تکنیکی وجو ہات پر آج بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر رہا ، کئی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ،کراچی سے ملتان کی پی کے 330 ،پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 شامل ہیں۔
تاخیر کا شکار ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ ،کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 تاخیر سے روانہ ہوئی۔
کراچی سے کوئٹہ دوپہر ایک بجے کی پی کے 310 ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر یعنی شام 5:30بجے ،کراچی سے لاہور کی دوپہر 2 بجے کی پرواز پی کے 304 چار گھنٹے تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔
دوسری طرف کراچی سے مدینہ کی پرواز پی کے 743 دو گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے شیڈول کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ پرواز پی کے 325 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تین گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 12 بجے شیڈول کی گئی ہے۔
لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 303 دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی ۔
لاہور سے کراچی کی شام 5 بجے کی پرواز پی کے 305 ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔
پشاور سے ابو ظہبی کی صبح 11 بجے کی پرواز پی کے 217 ساڑھے سات گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 6 بجے شیڈو ل ہے۔