پاک سوزوکی کا پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان

Nov 08, 2023 | 13:01:PM
پاک سوزوکی کا پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان
کیپشن: پاک سوزوکی کا پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) ہنڈا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔

پاک سوزوکی نے پلانٹ 9 نومبر سے 14 نومبر تک عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا، کمپنی انتظامیہ نے خام مال کی عدم دستیابی کے سبب پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا، اس دوران سوزوکی موٹر سائیکل کا پلانٹ معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل نیٹ ورک بند، شہری انٹرنیٹ سےمحروم

پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا ہے کہ خام مال کی عدم دستیابی کے سبب پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔