خیبر: پاک فوج کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

Nov 08, 2022 | 14:12:PM
خیبر: پاک فوج کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد ہلاک ہوگیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے ایک جوان نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخواء کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اوراہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی سلیم خان بھی شہید ہوا۔ 28 سالہ شہید سلیم خان کا تعلق صوابی سے تھا۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی وزیرستان میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کے بارے میں کافی عرصے سے جبری لاپتہ شخص ہونے پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔

25 جون کو لیاقت کے بھائی نے اس کی جبری گمشدگی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی اور الزام لگایا کہ اس کے بھائی کو 21 دسمبر کوسیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔