پیٹرول 14 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے ، حکومت کی جانب سے پیٹرول 14 روپے 92 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا، نئی قیتموں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :ایچ آئی وی کیسز کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ہائی لیول ٹاسک فورس متحرک