پاکستان فضائیہ کااسلام آباد میں  ولولہ انگیز  ایئر شو، پائلٹس کی خصوصی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ

May 08, 2026 | 22:57:PM
  پاکستان فضائیہ کااسلام آباد میں  ولولہ انگیز  ایئر شو، پائلٹس کی خصوصی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہو نے پر  پاکستان فضائیہ کے فائٹر جیٹس  نےاسلام آباد میں  ولولہ انگیز  ایئر شو مین اپنی خصوصی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

 پاکستان فضائیہ (PAF) کے شاہینوں نے اسلام آباد کی فضاؤں میں ایک دلکش اور طاقتور ایئر شو کا مظاہرہ کیا۔ F-16، J-10C، JF-17 اور دیگر جدید جنگی طیاروں کی گھن گرج نے دارالحکومت کی فضا کو گونجا دیا۔ یہ معرکہ حق (بنیان المرصوص) کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ایک فخر کا اظہار تھا۔ ۔

معرکہ حق (مئی 2025) میں پاک فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا، جو پاکستان کی فضائی برتری اورجیت  کی منفرد مثال بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران اب بین الاقوامی  پانیوں پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے،یہ قابل قبول نہیں ہے، مارکوروبیو