موٹروے گینگ ریپ کیس؛سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)موٹرو ے گینگ ریپ کیس میں سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقررہوگئیں۔
رجسٹرار آفس نے کیس کو 11 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کرکے کاز لسٹ جاری کردی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
تھانہ گوجر پورہ لاہور نے 9 ستمبر 2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا تھا،مجرمان کے خلاف زیر دفعہ 365 اے،، 392, 7 اے ٹی اے ، زیر دفعہ 427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہواتھا۔
انسدادِ دہشت گردی کورٹ نمبر ون لاہور نے دونوں مجرمان کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا،ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں 14 سال قید اور ڈھائی لاکھ جرمانے کا بھی حکم سنایا تھا،خاتون کے بچوں کو اغواء کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ،متاثرہ خاتون کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر مجرمان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:دودن کی تیزی کے بعدسونے کاریٹ گرگیا؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
مجرمان نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔