پاکستان پر امن ملک، بھارت اپنی پراکسیاں بند کرے: عظمیٰ بخاری

May 08, 2026 | 14:30:PM
پاکستان پر امن ملک، بھارت اپنی پراکسیاں بند کرے: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے بہتر ہے کہ وہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اپنی پراکسیاں بند کرے۔

عظمیٰ بخاری کی کامیاب معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق قومی تاریخ کا ایک یادگار اور سنہرا باب بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ہماری بہادر افواج نے وہ کارنامے سرانجام دیے جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔

 پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے دنیا کی افواج کے لیے سٹڈی کیس بن چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں: ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پرتنقیدکی زدمیں

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 پاکستان کے ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے۔

مزید برآں، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست ہے۔

 پاکستان کے لیے سب سے پہلی ترجیح امن ہے، جو امن کو کمزوری سمجھے گا اس کا حشر بھارت جیسا ہوگا۔