ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پرتنقیدکی زدمیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبزانڈسٹری کی ’’ڈمپل گرل‘‘معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پرتنقیدکی زدمیں آگئیں۔
ہانیہ عامر حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مہندی گرین رنگ کا فرشی شلوار قمیض زیب تن کیا، جس کے ساتھ دوپٹہ لیا ہوا تھا، اداکارہ نے بال کھلے رکھے ہوئے تھے جبکہ چشمہ بھی پہن رکھا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آنے لگےجس میں کئی افراد نے ان کی نئی لک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کسی نے انہیں ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر توکسی نے نئی نویلی بہو جیسی قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگا کوئی بڑی عمر کی خاتون کھڑی ہیں،بعض صارفین نے ہانیہ عامر کا موازنہ بھارتی فلم ساز کرن راؤ سے بھی کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:کنزا ہاشمی اور علی رضا نےاپنے تعلق کے حوالے سےخاموشی توڑدی
اس کے ساتھ ساتھ کئی مداحوں نے ہانیہ عامر کے روایتی انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہر لک کو اعتماد کے ساتھ اپنانا جانتی ہیں۔