کنزا ہاشمی اور علی رضا نےاپنے تعلق کے حوالے سےخاموشی توڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کنزا ہاشمی اور علی رضا نے پہلی بار اپنے تعلق اور ابتدائی اختلافات سے متعلق کھل کراپنے خیالات کااظہارکردیا۔
شوبزانڈسٹری کی یہ مقبول جوڑی اس وقت ایک ڈرامے میں اپنی اداکاری کے باعث خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہے،اس کے علاوہ دونوں کوتقریبات میں بھی اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے، جس کے باعث مداحوں میں ان کے تعلق سے متعلق باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں دونوں فنکاروں نے ایک انٹرویو میں اپنے رشتےکے حوالے سےکھل کراپنے خیالات کااظہارکیاہے۔
کنزا ہاشمی نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہم ڈرامے سے پہلے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے بلکہ ہم دشمن تھے، ابتداء میں ہمیں ایک کمرشل کے لیے ایک ساتھ سائن کیا گیا تھا، پروڈکشن نے الگ کمرے دیئے تھے لیکن میک اپ ایریا مشترکہ تھا، میں میوزک سن رہی تھی کہ علی رضا آئے، انہوں نے اپنا اسپیکر آن کیا، ماحول کو ہلکا پھلکا بنایا اور سب سے باتیں شروع کر دیں، سوائے میرے۔
کنزا ہاشمی نے کہا کہ میں نے اسی وقت سوچ لیا تھا کہ یہ بہت اوور اسمارٹ ہیں، اگلے دن ہم ایک ٹرینڈ بنانے کی بات کر رہے تھے، انہوں نے ہماری بات سن لی اور کہا کہ میں یہ ٹرینڈ تم سے پہلے بنا دیتا ہوں اور واقعی انہوں نے ایسا ہی کیا، اس کے بعد مجھے وہ مزید روڈ لگے اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ یہ مغرور ہیں۔
دوسری جانب علی رضا نے صورتِ حال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کئی غلط فہمیاں پروڈکشن ٹیم کی وجہ سے پیدا ہوئیں، وہ ادھر کی بات ادھر پہنچا کر ہمارے درمیان فاصلے بڑھا رہے تھے، بعد میں ہماری ملاقات ایئر پورٹ پر ہوئی جہاں ہم نے بیٹھ کر تمام غلط فہمیاں دور کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں:تیسری شادی کا مشورہ بیٹے نے دیا، عتیقہ اوڈھو
علی رضا نے مزیدکہاکہ میں کافی شاپ میں بیٹھا تھا کہ کنزا آئیں اور انہوں نے مجھے ہائے کہا، اس کے بعد ہماری دوستی ہو گئی اور ڈرامے سے پہلے ہی ہم اچھے دوست بن چکے تھے۔