ریڈ کراس کا عالمی دن ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رضاکاروں کو خراج تحسین

May 08, 2026 | 14:25:PM
ریڈ کراس کا عالمی دن ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رضاکاروں کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ریڈ کریسنٹ سے وابستہ رضاکاروں اور تمام متعلقہ افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک کے شراکت داروں کو ان کی بے لوث خدمات پر دلی مبارکباد د ی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ”United in Humanity“ کے عنوان سے منایا جانے والا ریڈ کریسنٹ ڈے انسانیت، اتحاد اور ہمدردی کی پائیدار طاقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے دوران ہلال احمر جیسی تنظیموں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی تقسیم کار کمپنی میں بھرتیوں کا آغاز،کتنی تنخواہ اورمراعات ملیں گی؟

 عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت ایک مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 انسانیت کی خدمت کے لیے سماجی رضاکار صف اول میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ محفوظ، مضبوط اور فلاحی پاکستان کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔