بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی، تحریری حکم نامہ جاری

May 08, 2026 | 10:00:AM
 بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی، تحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامے میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو 12 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا،حکم نامے میں کہاگیاہے   کہ ایڈوکیٹ جنرل نوید حیات ملک کے مطابق عدالتی حکم پر عمل ہو گیا ہے، ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا درخواست گزار کو سپرنٹنڈنٹ جیل نے ٹیلی فون پر سنا ہے،ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا اس حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کے پراسس میں ہے۔
حکم نامے کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھایا کہ عدالتی حکم کے مطابق بشریٰ بی بی کا علاج نہیں ہو رہا، وکیل کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے درخواست گزار کو نہیں سنا، ذاتی طور پر سنا جانا چاہیے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست گزار بشریٰ بی بی کی بیٹی کو پیر کو ذاتی حیثیت میں سنیں، ایڈوکیٹ جنرل سے توقع ہے کہ وہ سلمان راجہ کے ذریعے پیر کے دن کا وقت درخواست گزار کو بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بریانی کے بعد تربوز کھانے سے چارافرادکی موت؟اصل حقائق سامنے آگئے
 عدالت نے کہاکہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ درخواست گزار کی درخواست پر سن کر فیصلہ کریں گے، کیس کی مزید سماعت 12مئی کو ہو گی۔