63 فیصد امریکیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا دیا

May 08, 2026 | 09:06:AM
63 فیصد امریکیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) 81 فیصد امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باعث مالی دباؤ محسوس کررہے ہیں،  زیادہ تر امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہراتے ہیں۔

 این آر پی پی بی ایس نیوز اور Marist پول کے مطابق  ہر 10 میں سے 8 امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ میں غیرمعمولی دباؤ محسوس کررہے ہیں۔

19 فیصد امریکی کہتے ہیں انہیں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں پاکستان کے چرچے، بھارت پریشان

27 سے 30 اپریل تک کیے گئے سروے میں 63 فیصد امریکیوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ 

پول میں 37 فیصد عوام نے ٹرمپ کو کم ذمہ دار ٹھہرایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں جمعرات کے روز گیسولین کی قیمت بڑھ کر 4 ڈالر 56 سینٹ فی گیلن ہوگئی ، جو ایران جنگ شروع ہونے سے پہلے 2 ڈالر 98 سینٹ فی گیلن تھی۔