امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف

May 08, 2026 | 08:59:AM
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے کانگریس میں قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث ہے جس نے ایسے تباہ کن تنازع کے دوران سفارتی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، عوام کی بے دخلی اور عالمی برادری پر بھاری مالی بوجھ پڑا۔

امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے کہا کہ جنگ، جانی نقصان اور شدید انسانی تکالیف کے ماحول میں ان عناصر کو تسلیم کرنا ضروری ہے جو امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کے فیصل امریکیوں پر بھاری پڑ گئے

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کا غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر کردار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سفارت کاری اب بھی آگے بڑھنے کا سب سے مؤثر راستہ ہے۔

الگرین نے مزید کہا کہ ان کوششوں کو سراہ کر ہم تباہی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے اور اس تنازع سے متاثر بے گناہ جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

 پاکستان کی جانب سے امن کی کوششوں پر بھارت کو اس عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔