62سالہ ٹام کروز نے پلاسٹک سرجری کروا رکھی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے سپراسٹار ٹام کروزنے کیاپلاسٹک سرجری کروارکھی ہے؟اس حوالے سے ان کی تازہ تصویرکے بعد مہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
"مشن امپاسیبل"اسٹار ٹوکیو میں "مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ" کی تشہیری مہم کے دوران ہلکے سرمئی سوٹ اور لڑکپن والے بالوں کے اسٹائل میں نظر آئے، جس پر ان کے مداح تبصرہ کر رہے ہیں کہ کروز نہ صرف موت بلکہ عمر سے بھی چالاکی سے بچ نکلتے ہیں۔
پلاسٹک سرجن ڈاکٹر خان کے مطابق ٹام کروز کے چہرے پر سرجری کے کوئی آثار نہیں، بلکہ وہ وزن کم کرکے بہتر فٹنس میں لگتے ہیں، کروز کی جلد پر صرف ہلکی سی سن ٹیننگ دکھائی دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ ٹام کروز گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ انا دی آرماس کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں، اگرچہ ان کے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم کروز کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلیکس میں 10 سال بعد بڑی تبدیلیاں
واضح رہے کہ ٹام کروز کی "مشن امپاسبل" سیریز کی آخری فلم 23 مئی کو ریلیز ہورہی ہے جسے شائقین اور ٹام کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔