یاسین ملک کی بیٹی کا کشمیر میں شہیدہونیوالی 2مساجد کی تعمیر کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک اورمشعال ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہیدہونے والی دو مساجددوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔
یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے کہا کہ رضیہ سلطان فاؤنڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔
رضیہ سلطانہ نے کہا کہ نریندرا مودی جو گجرات اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے،اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔