بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات مسلسل بڑھنے لگے اور بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں بھی ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اترکھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہونے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا، اس حادثےکے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں اوربھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، لاہور،اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل
دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیاہے۔