ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کا انکاؤنٹر، 4 شرپسند جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب شہر پسندوں کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ جو تر گاؤں کے قریب فتنہ الخوارج کے 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں جس پرٹیموں نے کارروائی کی۔
س دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 شرپسند مارے گئے، جب کہ 11 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد.رائفلیں، گولیاں اور دیگر اشیاء بھی برآمد کیا، دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کرنے والے تھے، مارے کے دہشت گروں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبک ہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ئی بھی پڑھیئے: پاکستان افغانیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، وہ بدلے میں زہریلی باتیں کرتے ہیں، خواجہ آصف
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی فوری اطلاع سی ٹی ڈی کو دیں۔