خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی: صدرمملکت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )صدرمملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم خواتین پر پیغام میں کہا خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،قائداعظم نےخواتین کی مساوی شرکت قومی ترقی کیلئےضروری قراردی تھی۔
صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہابےنظیر بھٹو کی قیادت پاکستانی خواتین کے عزم کی روشن مثال ہے۔
کاک پٹ سے پارلیمنٹ تک خواتین کی خدمات قابل تحسین ہیں،محترمہ فاطمہ جناح،بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد خواتین کیلئےمشعل راہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہمسائیہ ممالک سے معذرت ،ایرانی صدر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
مزید کہا مساوی حقوق سے خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ ممکن بنتا ہے،خواتین کیخلاف امتیاز کے خاتمے کیلئےپاکستان عالمی معاہدوں کا پابند ہے۔