شیر گڑھ؛مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

Mar 08, 2026 | 09:48:AM
شیر گڑھ؛مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک ظہور)شیر گڑھ میں مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔
 شیرگڑھ میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا افسوسناک واقعہ محلہ پرائمری سکول شیرگڑھ میں پیش آیا۔
شور سن کر اہل محلہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے توبچی چانن زاہرہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
ملزم علی دانیال موقع سے فرارہوگیااوروالدہ آمنہ بی بی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ؛ڈیری فارمرزکادودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے مقررکرنے کامطالبہ
پولیس کے مطابق ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مریض بتایا جاتا ہے،مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت تھانہ شیرگڑھ میں درج کیاگیاہے۔