ڈیری فارمرزکادودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے مقررکرنے کامطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں میں دودھ کی قیمتیں بڑھانے کیلئے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا۔
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز نے کمشنر کراچی سے دودھ کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایکس فارم گیٹ قیمت 295 اور ریٹیل 320 روپے فی لیٹر مقررکی جائے۔
فارمرزکاکہناہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ دودھ کی سپلائی روک دیں گے ، فارمرز کئی ماہ سے فی لیٹر تقریباً 70 روپے نقصان برداشت کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
ڈیری فارمرز کاکہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی، دودھ کی قیمتیں پیداواری لاگت کے مطابق مقرر کی جائیں۔
دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز اور پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں فوری طورپراضافہ کردیاہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کاطوفان آنے کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔