ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف،سعید احمد سعید)ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
اکانومی کلاس کا کرایہ 5 فیصد، اے سی کلاس کا کرایہ 10فیصد بڑھا دیا گیا، مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ ریلویز خود برداشت کرے گا۔
ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا، اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہوگا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، جیٹ فیول میں 82 فیصد اضافہ ہوگیا