چوہدری شجاعت اور فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Mar 08, 2022 | 21:59:PM
 چوہدری, شجاعت ,حسین,  مولانا ,فضل, الرحمان
کیپشن:  چوہدری شجاعت حسین اور  مولانا فضل الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع  کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے  چوہدری شجاعت حسین سے شہباز شریف کی دعوت پر نہ جانے کا شکوہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان  نے کہاکہ شہباز شریف میرے کہنے پر آپکے گھر آئے تھے، انہوں نے کہا کہ دعوت قبول نہ کرنے پر شہباز شریف ناراض اور میں شرمندہ ہوا۔ جس پر چوہدری شجاعت حسین  نے کہا کہ آپکا شکوہ دور کرنے خود چل کر آیا ہوں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ سے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کی درخواست کر دی ۔ جس پر  چوہدری شجاعت نے جواب دیا کہ

میں اکیلے یقین دہانی نہیں کروا سکتا۔سربراہ ق لیگ نےکہا کہ میں پارٹی میں آپکی درخواست رکھ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: