چٹان پر ہرن کا شکار کرنے کی کوشش؛ جنگلی کتوں کیساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

Mar 08, 2022 | 16:03:PM
ہرنوں کا شکار کرنے جنگلی کتے چپٹان پر پہنچ گئے
کیپشن: ہرن کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر ہمیں متعدد ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جو یا تو حیران کن ہوتی ہیں یا پھر افسردہ کردینے والی، سوشل میڈیا پر ہرن اور جنگلی کتوں کی ویڈیو ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ تین ہرنوں کو شکار کرنے ایک چٹان کے اردگرد اور اوپر جمع ہوئے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگلی کتے  ہرنوں کو شکار کرنے کے لئے چٹان کے اوپر اور نیچے اکٹھے ہوئے ہیں۔ خوف کے مارنے اپنی جانیں بچانے کے لئے ہرن چٹان کے کنارے پر سہمے کھڑے ہیں۔اوپر موجود کتے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ ہرن چٹان سے چھلانگ لگائیں تاکہ نیچے موجود جنگلی کتے ان کو شکار کرسکیں۔اسی طرح نیچے سے چٹان پر بھی چڑھ رہے ہیں کہ وہ اوپر کی طرف جائیں مگر ہرن اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

کچھ دیر بعد تینوں ہرن اپنی زندگیاں محفوظ خیال کرتے ہیں، ہر ممکن کوشش کرنے کے بعد جنگلی کتے ان کو وہاں چھوڑ کرچلے جاتے ہیں۔ویڈیو کو یویٹوب پر بنے ایک چینل 'Latest Sightings' پر شیئر کیا گیا۔ویڈیو کو 67 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کئے گئے۔