وزیر اعظم: سینیئرپارٹی قیادت سے آج پھر مشاورت کرینگے

Mar 08, 2022 | 09:31:AM
عمران خان، فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عمران خان نے سینیئرپارٹی قائدین کو مشاورت کیلئے آج وزیراعظم ہاؤس میں بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال میں سینیئرپارٹی قیادت سے پھر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھک میں  پنجاب میں ناراض پارٹی رہنماؤں کی سرگرمیوں کےتناظرمیں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا تھا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔

اس کے علاوہ کور کمیٹی  کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے روانہ