سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازعہ رہا،وزیراعظم 

Mar 08, 2021 | 19:11:PM
سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازعہ رہا،وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازعہ رہا،ڈسکہ الیکشن میں امیدوار کی 2 لائنوں پر نتیجہ روک کر الیکشن کالعدم کردیا، سینیٹ الیکشن میں ہماری پٹیشنزکوکسی خاطر میں نہیں لایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں کااجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں ہمارابیانیہ صحیح ثابت ہوا،سب نے دیکھا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،نااہل شخص پیسہ کے زور پر سینیٹ میں آگیا،اب پیسہ کے زورپرمنتخب شخص چیئرمین سینیٹ کے خواب دیکھ رہا ہے،یہ وہ کرپٹ لوگ ہیں جو پیسے کے زور پر اقتدار میں آکر پیسہ لوٹتے ہیں ،کرپٹ لوگ پیسہ لوٹ کر وہی پیسہ دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ،کرپشن پیسہ کاسیاست میں استعمال کا عملی مظاہرہ یوسف رضاگیلانی کی جیت میں دیکھ لیااوراب کرپٹ ٹولہ کرپٹ شخص کو ایوان کے بڑے منصب پر منتخب کرانے کیلئے سرگرم ہے ،الیکشن ہار گئے ہمارا بیانیہ جیت گیا۔
وزیراعظم نے ترجمان کو ہدایت کی کہ پی ڈی ایم کیخلاف مزید فعال ہوں ،مہنگائی اور عام آدمی کی آسانی ترجیح ہے ،عوام کو آگاہ کریں، وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشنزپر ترجمانوں کو ٹاسک سونپ دیا،وزیراعظم کاکہناتھا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ابھی سے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آنا شروع ہو گئی ہیں ،مجھے پتہ ہے کس سینیٹر کو کیاآفر آئی ،پیسہ صرف اسلام آبادنہیں کے پی میں بھی چلا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے میں سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت ہماری اولین ترجیح ہے اور مستحقین کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھوکہ نہ سوئے اس حوالے سے بہت جلد اقدام کریں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت اور تعاﺅن سے مستحقین کی مدد کےلئے کوشاں ہے ۔