پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ خدوخال کو حتمی شکل دے دی 24نیوز نے پنجاب کے بجٹ کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے نئے مالی سال کے مجموعی بجٹ کا حجم 5131 ارب روپے ہوگا،پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو 570 ارب کروڑ روپے کی مالیاتی رعایت دے گی،ذرائع کے مطابق اس رعایت سے وفاق اپنے مالیاتی خسارے اور آئی ایم ایف اہداف کو پورا کرسکے گا،پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل سے 3793 ارب 70 کروڑ روپے ملیں گے،صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے،بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 650 ارب روپے جبکہ پنشن کیلئے 505 ارب 80 کروڑ روپے مختص ہوں گے۔
پنجاب فنانس کمیشن کیلئے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،سماجی تحفظ کیلئے 25 ارب روپے جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے 150 ارب روپے مختص ہوں گے،آپریشنل اخراجات کیلئے 580 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی سفارشات ہیں جبکہ دیگر پروگرام سرمایہ کاری کیلئے 221 ارب 90 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔
بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے رکھنے کی سفارشات ہیں ،دیگر ترقیاتی و سرمایہ جاتی اخراجات کیلئے 570 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے مجموعی اخراجات 3569 ارب 60 کروڑ روپے ہوں گے،صوبائی اخراجات کے بعد صوبے کے پاس 1562 ارب 20 کروڑ روپے کا ترقیاتی و مالیاتی سپیس دستیاب ہوگا۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کامزید کئی ہفتوں تک علاج جاری رہنے کا امکان