وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ آمد، خوشدامن کے انتقال پر تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل اور استقامت کی بھی دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں میں بڑی کمی؟ فیصلہ کر لیاگیا
ملاقات میں سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
شرکا نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔