کشمور :ٹریکٹر ٹرالی اور آئل ٹینکر میں تصادم،10 افراد شدید زخمی

Jun 08, 2024 | 12:56:PM
کشمور :ٹریکٹر ٹرالی اور آئل ٹینکر میں تصادم،10 افراد شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد)کشمور  میں  آئل ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالی  کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات  کے مطابق حادثہ کشمور کے قریب بخشاپور تھانہ کی حدود انڈس ہائی وے  میں پیش آیا، تصادم کے دوران آئل ٹینکر کا سارا تیل انڈس ہائی وے پر پھیل گیا، تیل پھیلنے کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے کے واقعات میں10سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں مقامی نجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایکسائز سندھ کا ٹیکس نظام کو آن لائن کرنے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کا آئل  ایک کلو میٹر تک پھیل گیا  ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ تاحال جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی جبکہ  پھیلے ہوئے تیل کی وجہ سے مزید  نقصان کا اندیشہ ہے۔