شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی فلم ’بے بی لیشیئس‘ ریلیز ہونے کو تیار

Jun 08, 2023 | 15:52:PM
 شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی رومانٹک فلم ’بے بی لیشیئس‘عید الاضحٰی پر ریلیز کی جائے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی رومانٹک فلم ’بے بی لیشیئس‘عید الاضحٰی پر ریلیز کی جائے گی۔

اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنی آنے والی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کی پہلی جھلک جاری کی تھی جبکہ اب اس جوڑی نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبزانڈسٹری کے معروف سابقہ جوڑے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی ’فلم بے بی لیشئس‘ فروری میں ریلیز کی جانی تھی جسے زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچانے کے لیےاس فلم کی تاریخ کوآگے بڑھا دیا گیا ۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام پر ریلیز کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:   بشریٰ انصاری کے کامیڈی شو"ملکہ تبسم" کا دلچسپ ٹریلر جاری

پوسٹ میں فلم کو عید الاضحٰی کے موقع پر ریلیز کیے جانے کے اعلان کے ساتھ ساتھ واضع کیا گیا کہ ریلیز آگے بڑھانے کا یہ فیصلہ بڑے پیمانے پر سنیما مالکان سے پارٹنرشپ اور فلم کو زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ۔