بشریٰ انصاری کے کامیڈی شو"ملکہ تبسم" کا دلچسپ ٹریلر جاری

Jun 08, 2023 | 13:31:PM
پاکستانی معروف اداکارہ، مزاح نگار، گلوکارہ اور ڈرامہ نگار بشریٰ انصاری نے اپنے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ، مزاح نگار، گلوکارہ اور ڈرامہ نگار بشریٰ انصاری نے اپنے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو "ملکہ تبسم" کا ٹریلر جاری کر دیا  گیا ہے۔ 

67 سالہ، پاکستان کی ہر فن مولا اداکارہ بشریٰ انصاری نے لمبا عرصہ بریک لینے کے بعد اب دوبارہ سے مداحوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ بشری انصاری کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی انڈسٹری پر کام سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کا دلچسپ ٹریلر جاری کیا ہے جسے دیکھ کر اُن کے مداح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اس شو کے آرٹ کونسل میں لگنے کا بےتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ 

ٹریلر میں بشریٰ انصاری نے جادو گرنیوں جیسا روپ دھارا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنے کامیڈی شو کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آئیے تھوڑی دیر کے لیے مسکراتے ہیں، امید ہے آپ سے 25 جون سے آرٹس کونسل کراچی میں ملاقات ہوگی۔‘

مزید پڑھیں:  حنا خواجہ بیات شوہر کے انتقال پر ہونے والی تنقید کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ 

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کا  اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ آرٹس کونسل کراچی میں 25 جون کو شام 8 بجےدیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو سے متعلق بہت نروس محسوس کر رہی ہیں، باہر ملک میں مزاح آزاد ہے، وہاں کے لوگ فکروں سے آزاد ہیں، ان کے اسٹینڈ اپ سے میرے شو کا موازنہ نہ کیا جائے۔