جہانگیر ترین پارٹی کا پرچم تیار،اہم شخصیت بھی ساتھ مل گئی

Jun 08, 2023 | 15:06:PM
 جہانگیر ترین پارٹی کا پرچم تیار،اہم شخصیت بھی ساتھ مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیاسی ماحول گرم،جہانگیرترین سےسابق ایم پی اے چودھری محمداخلاق نے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔

لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پرسابق ایم پی اے چودھری محمداخلاق نے ملاقات کی،جہانگیر ترین نے چودھری اخلاق کو اپنی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اس موقع پر عون چودھری بھی موقع پرموجودتھے۔

چودھری اخلاق کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائز بانڈ  رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری

دوسری جانب جہانگیر ترین کی پارٹی کا نام اور پرچم کا ڈیزائن فائنل ہو گیا ،استحکام پاکستان پارٹی کا موٹو تعمیرو ترقی اور خوشحالی ہے،پرچم تین رنگوں پر مشتمل چاند اور ستارہ بھی موجود ہے ۔