پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

Jun 08, 2023 | 14:12:PM
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ برس پی ایس ایل کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ملتوی کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کی ہوم سیریز میں میزبانی کرنی ہے جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز پاکستان سپر لیگ  کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہے، پی ایس ایل کیلئے ونڈو 12فروری سے 10 مارچ رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر  327 رنز بنا لئے

ذرائع کے مطابق سیریز پی ایس ایل سے متصادم ہونے پر پی سی بی نے مختلف آپشنز پر غور کیا ہے اور یہ ہوم سیریز رمضان کے بعد اپریل کے وسط میں شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ونڈو کیلئے پی سی بی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی ایل ٹی 20 کے شیڈول کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کرکے لیگ شیڈول سے 10 روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔