ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر  327 رنز بنا لئے

ٹریویس ہیڈ کی عمدہ بیٹنگ، تگڑی سینچری جڑی، 146 رنز بنا کر وکٹ پر موجود

Jun 08, 2023 | 11:23:AM
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر  327 رنز بنا لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر  327 رنز بنا لیے۔ کینگروز کے ٹریویس ہیڈ نے تگڑی سینچری جڑی، وہ ایک 146 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے اوول سٹیڈیم لندن میں  بھارت کی دعوت پر آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی۔ کینگروز کا آغاز مایوس کن تھا انہیں دو کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا۔ اوپنر عثمان خواجہ کھاتہ کھولے بغیر محمد سراج کا نشانہ بنے۔ جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے ڈیوڈ وارنر 43  پر شردل ٹھاکر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

بعد ازاں  ٹیسٹ رینکنگ کے نمبر ون بلے باز مارنس لبوشین 26  رنز کا اضافہ کر سکے، انہیں محمد شامی نے بولڈ کیا۔ یوں 76 کے ٹوٹل پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد کینگروز سنبھل گئے اور  ڈٹ کر کھیلے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریویس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی، کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 327 رنز بنالئے، سنچری میکر ٹریوس ہیڈ اب بھی 146 جبکہ سٹیو سمتھ  95 کے انفرادی سکور سے آج دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔