ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کے مذاکرات ، نان فائلرز کی سمز مرحلہ وار بند کرنے پر اتفا ق

May 10, 2024 | 22:04:PM
ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کے مذاکرات ، نان فائلرز کی سمز مرحلہ وار بند کرنے پر اتفا ق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز سے مرحلہ وار سمز بندی پر اتفاق کے بعد ایف بی آر نے 5 ہزار نان فائلرز کی لسٹ ٹیلی کام کو فراہم کر دی ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں نان فائلرز کے موبائل فون سمز مرحلہ وار بلاک کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مذاکرات میں سال 2023   ٹیکس  نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس پر ٹیلی کام آپریٹرز نے مرحلہ وار مینول طریقے سے سمز بلاک کرنے سے اتفاق کیا ہے،آج 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئی ہیں،ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید تفصیلات بھیجی جائیں گی۔

ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے ہیں، ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کی شراکت داری ٹیکس قوانین کی بالادستی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے،ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب حکومت کا روٹی کی قیمت میں مزید ایک روپیہ کمی کا اعلان